daastaan-e daar o rasan-shiv prashaad vashishT jaaved fatehpuri
https://urdushahkar.org/wp-content/uploads/2026/10/shpvjf-daastaan-e-daar-o-rasan-audio.mp3
Recitation
اُردو
تشریح
देवनागरी
व्याख्या
Roman
Interpretation
داستانِ دار و رسن ۔ شِو پرشاد وشِشٹ جاویدؔ فتح پوری
۱
جنوں سے زندہ ہے قربانیِ جدید و کہن
ہمیں ہیں سُرخیِ ہر داستانِ دار و رسن
۲
وہ لالہ زارِ محبّت، وہ نو بہارِ حیات
رکے تو سرو و سمن، چل پڑے تو گنگ و جمن
۳
جنوں کا ظرف کہ پا کر بھی کھو دیا تجھ کو
خِرد تو چُھو نہ سکی آج تک ترا دامن
۴
سحر کا نُور سمجھتے تھے جس کو اہلِ نظر
اُسی کو وقت نے ٹھہرایا روشنی کا کفن
۵
کسی کی یاد میں جاویدؔ شعر کہتے ہیں
کسی کی یاد سے روشن ہے شمعِ بزمِ سخن
جاویدؔ فتح…
The skinny
The skinny isn't ready yet — notes appear once the transcript is processed.